شاہد آفریدی کو 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے دو رنز درکار

پیر 23 فروری 2015 12:07

شاہد آفریدی کو 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے دو رنز درکار

برسبین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے صرف دو رنز درکار ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے اور دنیا کے 27 ویں بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11739 رنز بنا رکھے ہیں، محمد یوسف 9720 رنز بنا کر دوسرے اور سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آفریدی نے 1996ء میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے متعدد بار جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آفریدی نے 19 سالہ کیریئر کے دوران 393 میچز کھیل کر 7998 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی چھ سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 12:07:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :