پاکستان اورزمباوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس

پیر 23 فروری 2015 13:44

پاکستان اورزمباوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان اورزمباوے کے مابین کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں زیادہ سے زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے محمدیوسف کے پاس ہے۔انہوں نے24میچوں کی 22اننگزمیں73.78کی اوسط سے1033رنزبنائے جن میں 3 سنچریاں اور7نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور141رنزناٹ آوٴٹ ہے۔دوسرے نمبرپرزمباوے کے گرانڈڈبلیوفلاورنے30میچوں کی 28اننگزمیں34.84کی اوسط سے906رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور105رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

تیسرے نمبرپربھی زمباوے کے اینڈریوفلاورزنے30میچوں کی 29اننگزمیں31.55کی اوسط سے852رنزبنائے جن میں 8نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور82رنزہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے انضمام الحق نے26میچوں کی 23اننگزمیں41.75کی اوسط سے835رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور116رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

پانچویں نمبرپرپاکستان کے یونس خان نے20میچوں کی 18اننگزمیں52.86کی اوسط سے793رنزبنائے جن میں9نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور90رنزہے۔چھٹے نمبرپرپاکستان کے شاہدآفریدی نے30میچوں کی 28اننگزمیں31.75کی اوسط سے762رنزبنائے جن میں6نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور85رنزہے۔ساتویں نمبرپرپاکستان کے سعیدانورنے15میچوں کی 15اننگزمیں58.58کی اوسط سے703رنزبنائے جن میں 2 سنچریاں اور4نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور103رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

آٹھویں نمبرپرزمباوے کے برینڈن ٹیلرنے15میچوں کی 15اننگزمیں37.28کی اوسط سے522رنزبنائے جن میں5 نصف سنچریاں شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور84رنزہے۔نویں نمبرپرپاکستان کے محمدحفیظ نے9میچوں کی 9اننگزمیں80.50کی اوسط سے483رنزبنائے جن میں2سنچریاں اورایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور139رنزہ ناٹ آوٴٹ ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے کے ٹاٹینڈاتیبونے19میچوں کی 18اننگزمیں33.78کی اوسط سے473رنزبنائے جن میں3 نصف سنچری شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور81رنز ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 13:44:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :