متواتر ناکامیوں کے بعد لمبی اننگز کھیلنے کیلئے شدید دباؤ تھا، ڈبل سنچری بنانا باعث فخر ہے ‘کرس گیل

بدھ 25 فروری 2015 11:56

متواتر ناکامیوں کے بعد لمبی اننگز کھیلنے کیلئے شدید دباؤ تھا، ڈبل سنچری بنانا باعث فخر ہے ‘کرس گیل

میلبورن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ متواتر ناکامیوں کے بعد لمبی اننگز کھیلنے کیلئے شدید دباؤ تھا، ڈبل سنچری بنانا باعث فخر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں گیل نے کہا کہ متواتر ناکامیوں کے بعد کیریئر میں پہلی بار میں نے دیکھا کہ کروڑوں کی تعداد میں مداح چاہتے تھے کہ میں لمبی اننگز کھیلوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عمر اور فٹنس مسائل کے باعث میرے لئے بڑی اننگز کھیلنا چیلنجنگ تھا۔ سنچری کی تکمیل کے بعد میں نے سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ مبابوے کے خلاف میچ میں کامیابی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فائدہ مند ثابت ہو گی، کوشش ہو گی کہ اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 11:56:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :