یونس کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤٹ ہی نہیں ہے ، پاکستانی کرکٹ بورڈ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت

بدھ 25 فروری 2015 14:04

یونس کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤٹ ہی نہیں ہے ، پاکستانی کرکٹ بورڈ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت

لاہور/برسبین (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان کے کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ تجربہ کار بلے باز یونس خان نے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ریٹائرمنٹ کا یہ اعلان منگل کو مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکاوٴنٹ کے ذریعے کیا گیا تاہم کرکٹ بورڈ نے کہا کہ یونس کا ٹوئٹر پر کوئی اکاوٴنٹ ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر یونس خان کے نام سے بنائے جانے والے اکاوٴنٹ سے ٹویٹ کی گئی تھی کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور وہ اپنے تمام پرستاروں کے شکر گزار ہیں۔بی بی سی کے استفسار پر پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینیجر نے بتایا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر کے بارے میں یونس خان سے بات ہوئی ہے اور یونس خان نے بتایا کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاوٴنٹ ہی نہیں ہے ۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ فارم کیلئے محنت کر رہا ہوں اور ابھی تک میں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچا نہیں ۔یونس خان نے بتایا کہ میرا کوئی ٹوئیٹر اکاوٴنٹ نہیں اور میرے ریٹائر ہونے کی کہانی جعلی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 14:04:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :