پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 3 مارچ سے کوجرانوالہ ‘ سیالکوٹ اور گجرات میں ایک ساتھ شروع ہوگی

بدھ 25 فروری 2015 14:04

پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 3 مارچ سے کوجرانوالہ ‘ سیالکوٹ اور گجرات میں ایک ساتھ شروع ہوگی

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 3 سے 8مارچ تک گجرانوالہ ‘ سیالکوٹ اور گجرات میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سپر لیگ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کے پی کے پینتھر ‘ اسلام آباد لیپرڈز‘ کشمیر ایگلز ‘ پنجاب لائنز اور سندھ ڈولفنز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو 6 ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 14:04:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :