کرس گیل نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بدھ 25 فروری 2015 14:19

کرس گیل نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء )جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرسٹوفر ہنری گیل نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2015ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں جب کرس گیل نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سکور کرکے وہ پہلے کرکٹر بنے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری ، ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری سکور کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اور جنو بی افریقہ ہی کے خلاف ٹی ٹونٹی سنچری سکور کر رکھی ہے ۔ ان سے قبل بھارت کے وریندر سہواگ وہ کھلاڑی تھے جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری سکور کر رکھی تھی تاہم وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری سکور نہیں کر سکے تھے ۔
وقت اشاعت : 25/02/2015 - 14:19:20