کسینو سکینڈل،بھاری کرنسی اور بھارتی دوست نے معین خان کو پھنسادی،بھارتی میڈیا

بدھ 25 فروری 2015 14:41

کسینو سکینڈل،بھاری کرنسی اور بھارتی دوست نے معین خان کو پھنسادی،بھارتی میڈیا

نئی دہلی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان کرکٹ بورڈکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان کوبھاری کرنسی اور بھارتی دوست نے پھنسایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جواء خانے میں پاکستانی چیف سلیکٹر کے پاس 15ہزارڈالرزکے لگ بھگ کرنسی موجود تھی جبکہ بھارت کی متنازعہ اورغیرقانونی لیگ آئی سی ایل کے ایک بھارتی آفیشل بھی اْن کے ہمراہ موجود تھے۔

معین خان جواء خانے سے باہر آکرنامعلوم افراد کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔ چیف سلیکٹرمعین خان جواء خانے جانے کی پاداش میں ہنگامی طور وطن واپسی کی راہ لے چکے ہیں جنہیں بچانے کیلئے پی سی بی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سرگرم ہوچکے ہیں مگر جواء خانے میں اْن کے ساتھ بھاری کرنسی اوربھارتی دوست کی موجودگی نے اْن کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق جواء خانے میں معین خان کے پاس 15ہزارڈالرزکے لگ بھگ کرنسی موجود تھی جبکہ بھارت کی متنازعہ اورغیرقانونی لیگ آئی سی ایل کے ایک بھارتی آفیشل بھی اْن کے ہمراہ موجود تھے۔قومی ٹیم کے منیجر نویداکرم چیمہ نے بورڈکو ارسال کی گئی اس واقعے سے متعلق اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ چونکہ معین خان ہر وقت ٹیم کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں اس لئے اْن کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ممکن نہیں تھا۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 14:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :