ایک اور پاکستانی ستارہ ۔۔۔ جو ‘کسی’ اور ملک کی طرف سے ‘چمک’ اُٹھا۔۔۔!!!

بدھ 25 فروری 2015 20:31

ایک اور پاکستانی ستارہ ۔۔۔ جو ‘کسی’ اور ملک کی طرف سے ‘چمک’ اُٹھا۔۔۔!!!

برسبین(عظیم ڈار.اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء)برسبین میں شائیمان انور کی آئرلینڈ کے خلاف دھواں دار سینچری، سیالکوٹ میں شائیمان انور کے گھر ٹی وی چینلز والوں نے شائیمان انور کے والدین سے بات چیت کی اور انہیں مبارکباد دی، شائیمان انور کے والد محمد انور بٹ نے کہا کہ میرا بیٹا اگر پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلتا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی۔

(جاری ہے)

لیکن میں اس کی آئر لینڈ کے خلاف پرفارمنس پر بہت خوش ہوں۔ سیالکوٹ میں شائیمان انور کے بھائیوں نے مٹھیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ جبکہ برسلز میں بھی شائیمان انور کی شاندار پرفارمینس پر عظیم ڈار نے مٹھیاں تقسیم کیں۔ برسلز سے شائیمان انور کی ہمشیرہ اور بھانجھی ایمن عظیم نے شائیمان انور کو ڈھیروں دعائیں اور مبارکبادیں دیں

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 20:31:48