معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز

بدھ 25 فروری 2015 22:07

معین خان کو آئی سی سی کے کہنے وطن واپس بلایا گیا : سرفراز نواز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سرفراز نواز نے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان کے جواءخانہ جانے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جانا تھا لیکن آئی سی سی کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیا گیا اور انہیں واپس بھیجنے کا حکم بھی آئی سی سی کی جانب سے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو آئی سی سی کے کہنے پر واپس بلایا گیا جبکہ سب جانتے ہیں کہ معین خان بہت بڑا جواری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان اپنے دور میں بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بورڈ کی جانب سے جواری کو پہلے چیف سلیکٹر اور پھر ورلڈ کپ سکواڈ کے ساتھ بھیج دیا ہے تو وہ یہی کام کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ معین خان مستعفی ہو رہے ہیں لیکن وہ 2 سال کی تنخواہ ایڈوانس بھی لے چکے ہیں جو معین خان کے لیے گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2015 - 22:07:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :