افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا

جمعرات 26 فروری 2015 11:29

افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا
ڈیونیڈن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 17ویں میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سکاٹ لینڈ کو 1وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

.سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں‌210‌ رنز بنائے , میچن اور حق دونوں نے 31,31 رنز کی اننگز کھیلیں ، کوٹزر اور بیرنگٹن نے 25,25 رنز بنائے ، ، شاہ پور زادران نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، دولت زدران نے تین ، حامد حسن ، گلاب دین نائب اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی ، افغانستان کی جانب سے جاوید احمدی 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، سمیع اللہ شنواری 96 رنز پر آئوٹ ہو کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو ئے , حامد حسین نے 15‌ اور شاہ پور زدران نے 12‌ رنز سکور کئے بیرنگٹن نے 4 ،ماجد حق نے ایک , ڈیوی اور ایونز نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، افغانستان کی ٹیم نے مقررہ ہدف تین گیندیں‌قبل نو وکٹوں پر پورا کر لیا
وقت اشاعت : 26/02/2015 - 11:29:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :