ورلڈ کپ، دلشان اور سنگاکارا نے بنگلہ دیشی باؤلرز کو دھو ڈالا

جمعرات 26 فروری 2015 16:17

ورلڈ کپ، دلشان اور سنگاکارا نے بنگلہ دیشی باؤلرز کو دھو ڈالا
ؒ میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 18ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 92رنز سے ہرا دیا ہے ۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 332رنز بنالیے ۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر تلکارتنے لشان 22چوکوں کی مدد سے 161اور کمار سنگاکار اپنے 400ویں ون ڈے میچ میں 13چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 105رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

سری لنکا کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو 52رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بنگلہ دیش کے واحد کامیاب باؤلر روبیل حسین تھے ۔ سری لنکا کی جانب سے 50اوورز کے دوران محض ایک چھکا لگا یا گیا جو کم سے کم چھکو ں کی مدد سے بنایاجانے والا دوسرا بڑا ٹیم سکور ہے ، اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی اننگز میں 1چھکے کی مدد سے 354رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے اپنی 161رنز کے د وران ایک بھی چھکا نہ کرکے بغیر چھکا مارے سب سے بڑے انفرادی سکور کا ریکار ڈ اپنے نا م کر لیا ۔333رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور تمیم اقبال 0کی خفت سے دوچار ہوئے ۔ لمبے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ ڈیشی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتی رہی اور پوری ٹیم 47اوورز میں 240رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے صابر رحمان 53، شکیب الحسن 46اور مشفیق الرحیم 36رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ مالنگا نے 3،لکمل اور دلشان نے 2،2اور میتھیوز اور پریرانے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ تلکارتنے دلشان کو آ ل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 26/02/2015 - 16:17:44