12ویں ویسٹ ا یشیاء بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی کامیابی

جمعرات 26 فروری 2015 21:10

12ویں ویسٹ ا یشیاء بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کی کامیابی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) 12ویں ویسٹ ا یشیاء بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے، ڈیوو کے تعاون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے عراق کو 20-0 رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے محمد علی، پنکج، سنجے اور راونڈر نے تین، تین، امت بہادر ،راکیش اور جتن نے دو، دو جبکہ گوونڈر نے ایک رنر سکور کیا، اس میچ کے مہمان خصوصی سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر جنرل ثنااللہ امان تھے ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، چوہدری سلامت علی اور آغا امجد اللہ بھی موجود تھے، دوسرے میچ میں پاکستان نے ایران کو 12-0 رنز سے شکست دی، پاکستان کی طرف سے سمیرنے تین، عبید، زیبر اور ابوبکر نے دو، دو جبکہ ارسلان اور فضل نے ایک، ایک رنز سکور کیا۔

(جاری ہے)

اس میچ کے مہمان خصوصی چیف پوسٹ ماسٹرجنرل بلوچستان منظور احمد بنگلزئی تھے، (آج) جمعہ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ میں عراق کا مقابلہ ایران سے صبح 8 بجے ہوگاجبکہ دوسرا پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دن 11 بجے کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید ہونگے جو میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلزتقسیم کریں گے۔

وقت اشاعت : 26/02/2015 - 21:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :