سری سانتھ پر جیل میں چاقو سے حملہ کرنیکی کوشش کی گئی :اہل خانہ
جمعہ 27 فروری 2015 16:46
کوچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27۔فروری 2015ء ) سابق بھارتی فاسٹ باؤلر سری سانتھ کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر پر جیل میں چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ سری سانتھ کے بہنوئی اور نامور گلوکارمدھو بالاکرشنن نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مئی ، 2013 تہاڑ جیل میں 26 دن گزارنے کے بعد واپس گھر آنے پر سری سانتھ نے واقعہ کا تذکرہ کیا تھا۔
بالاکرشن کے مطابق سری سانتھ نے بتایا کہ وہ جیل کے احاطے میں چہل قدمی کر رہے تھے ،جب ایک بدنام مجرم چاقو لہراتا اچانک ان کے سامنے آ گیا۔ سری سانتھ نے مزاحمت کی کوشش کی جس سے حملہ آور کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔ اتنی دیر میں جیل عملہ پہنچا اور اسے پکڑ کر لے گیا۔ بالاکرشن کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کو تنازعہ کی شکل نہیں دینا چاہتے اور نہ ہی اس پر کوئی قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے