- Home
- Sports
- News
- سپر ایٹ کی امید یا واپسی کی ٹکٹ ، گروپ اے میں انگلینڈ گروپ بی میں پاکستان کا فیصلہ آج ہوگا
سپر ایٹ کی امید یا واپسی کی ٹکٹ ، گروپ اے میں انگلینڈ گروپ بی میں پاکستان کا فیصلہ آج ہوگا
ہفتہ 28 فروری 2015 18:54
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ 2015 میں دلچسپ صورتحال ، گروپ اے سے نیوزی لینڈ سپر ایٹ میں داخل ہوگئی ، آسٹریلیا کی پوزیشن بھی واضح ہے جبکہ گروپ بی سے بھارت اور جنوبی افریقہ کی پوزیشن واضح ہوگئی ، سپر ایٹ کی امید برقرار ر کھنے کے لیے پاکستان کو زمبابوے ، انگلینڈ کو سری لنکا شکست دینا ہوگی ۔ ورلڈ کپ کرکٹ میں 28 فروری تک ہونے والے میچز کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے ۔
گروپ اے میں نیوزی لینڈ کے علاوہ کسی بھی ٹیم کی پوزیشن ابھی واضح نہیں ہے تاہم نیوزی لینڈ چار مسلسل میچز جیتنے کے بعد سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے آسٹریلیا کی پوزیشن بھی واضح ہے جبکہ انگلینڈ کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا اگر سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دی تو پھر سری لنکا تقریباً کوالیفائی کرلے گا اور انگلینڈ کے لئے مشکل ہوجائے گا تاہم اگر سری لنکا کو شکست ہوئی تو پھر سری لنکا کو آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کو شکست دینا ہوگی سری لنکا کے میچ میں جیتنے کی صورت میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصلہ کن ہوگا ادھر گروپ بی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی پوزیشن واضح ہے جبکہ پاکستان ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز مشکل میں ہیں ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر