فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

اتوار 1 مارچ 2015 17:19

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

برسبین (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ۔ 2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ ورلڈ کپ 2015ء میں زمبابوے کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے پہلے مشکل وقت پر شاندارنصف سنچری سکور کی جس کے بعد انہوں نے زمبابوین بیٹنگ لا ئن اپ کو تہس نہس کر تے ہوئے 4وکٹیں اپنے نام کر کے گزشتہ 10سال میں نصف سنچری اور 3سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر ہونیکا اعزاز حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

ان سے قبل 2005ء میں پرتھ کے مقام پر آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نصف سنچری سکور کر نے کے بعد 3کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 17:19:25