سرفرازاحمد سے اوپننگ کرانا آسان نہیں ہوگا،چاہتے ہیں کہ سرفراز کو کھلائیں ماحول نہیں بن رہا،گرانٹ فلاور کے کہنے پر یاسر شاہ کو نہیں کھلایا،زمبابوے کیخلاف جیت اطمینان کا سبب ہے ،میچ ہار جاتے تو ایونٹ سے باہر ہو سکتے تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی زمبابوے سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس

اتوار 1 مارچ 2015 20:39

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفرازاحمد سے یہاں اوپننگ کرانا آسان نہیں ہوگاچاہتے ہیں کہ سرفراز کو کھلائیں لیکن ماحول نہیں بن رہا،گرانٹ فلاور کے کہنے پر یاسر شاہ کو نہیں کھلایا،زمبابوے کے خلاف جیت اطمینان کا سبب ہے ،اگر یہ میچ ہار جاتے تو ایونٹ سے باہر ہو سکتے تھے۔

(جاری ہے)

اتوار کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ گرانٹ فلاور کے کہنے پر یاسر شاہ کو نہیں کھلایا،سرفرازاحمد سے یہاں اوپننگ کرانا آسان نہیں ہوگا،چاہتے ہیں کہ سرفراز کو کھلائیں لیکن ماحول نہیں بن رہا۔انہوں نے کہاکہ وہاب ریاض کی بیٹنگ نے پاکستان کو سہارا دیا،ابتدا میں کھلاڑیوں کے لیے حالات سازگار نہیں تھے بیٹنگ نہیں چل رہی،بالرز پر انحصار ہے ،زمبابوے کے خلاف جیت اطمینان کا سبب ہے ،اگر یہ میچ ہار جاتے تو ایونٹ سے باہر ہو سکتے تھے،،وکٹ اتنی مشکل نہیں تھی،250،260 رنزاچھا اسکور تھا،ہم نے 25 سے تیس رنز کم بنائے۔

مصباح الحق نے کہاکہ میگاایونٹ کے درمیان میں تین کمزور ٹیموں کے میچزنے واپسی کی امیدپیداکی ہے ،امید ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائیں گے ،تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 20:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :