انگلینڈ کیخلاف میچ میں خطرناک باؤلنگ پرسری لنکن فاسٹ باؤلرسرنگالکمل پر جرمانہ

پیر 2 مارچ 2015 12:52

انگلینڈ کیخلاف میچ میں خطرناک باؤلنگ پرسری لنکن فاسٹ باؤلرسرنگالکمل پر جرمانہ

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف خطر ناک گیندیں کرانے پر آ ئی سی سی نے سری لنکا کے فاسٹ بولر سورنگا لکمل پر میچ فیس کا 30 فیصد جر مانہ عائد کردیا ، انہیں خطر ناک بولنگ پر امپائر نے وار ننگ بھی دی تھی تاہم وہ باز نہیں آ ئے ، انہوں نے انگلینڈ کی اننگز کے50ویں اوور میں جوز بٹلر کو لگاتار فل ٹاس گیندیں اور باؤ نسر کرائے جس کے بعد میچ کے اختتام پر وہ جر مانے کا شکار ہوگئے۔

وقت اشاعت : 02/03/2015 - 12:52:45