کرکٹ ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کی آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری،ہاشم آملہ کی سنچری

منگل 3 مارچ 2015 11:02

کرکٹ ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کی آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری،ہاشم آملہ کی سنچری

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) ورلڈ کپ میں 24 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی اپ سیٹ ماسٹر آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ، پروٹیز نے ایک وکٹ پر177 رنز بنا لیے ہیں۔ہاشم آملہ نے سو گیندوں‌ پر 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی. آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں جاری پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پروٹیز کو پہلا نقصان بارہ رنز پر ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈی کوک صرف ایک رن پر جان مونے کا شکار ہوئے ۔ مسلسل آؤٹ آف فارم ڈی کوک ورلڈ کپ میں اب تک چار میچوں میں صرف 27 رنز ہی بنا پائے ہیں ۔ ان کے جانے کے بعد ہاشم آملہ اور پلیسز نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے نہ صرف نصف سنچریاں مکمل کر لی بلکہ دوسری وکٹ پر ایک سو سے زائد رنز بھی بنا لیے ہیں ، آملہ نے ون ڈے کیرئیر کی 29 ویں اور ڈو پلیسی نے کیرئیر کی 15 ویں ففٹی مکمل کی۔

وقت اشاعت : 03/03/2015 - 11:02:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :