عمر اکمل، شاہدآفریدی کو 400 وکٹیں نہیں لینے دے گا،سعید اجمل

منگل 3 مارچ 2015 11:45

عمر اکمل، شاہدآفریدی کو 400 وکٹیں نہیں لینے دے گا،سعید اجمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمر اکمل شاہد آفریدی پاکستان کی 400 وکٹیں نہیں ہونے دے گا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے پاکستانی ٹیم کی جیت کو سراہا اور کہا کہ میچ میں پاکستانی باوٴلنگ نے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مشکوک باوٴلنگ ایکشن کے باعث میچ پریکٹس نہ ہونے کے سبب سعید اجمل نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

سعیداجمل نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فیلڈ میں جان مارتی ہوئی دکھائی دی اور ان میں جیت کے حصول کا جذبہ نظر آیا۔اس موقع پر انہوں نے فیلڈنگ کے حوالے سے ازراہ مذاق کہا کہ لگتا ہے کہ عمر اکمل شاہد آفریدی کی 400 وکٹیں مکمل نہیں ہونے دے گا، وہ اب آفریدی کی گیند پر تین سے چار کیچز ڈراپ کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/03/2015 - 11:45:01