ون ڈے میچ میں ٹرپل سینچری ناممکن نہیں رہی مایئکل کلار ک

جمعرات 5 مارچ 2015 13:02

ون ڈے میچ میں ٹرپل سینچری ناممکن نہیں رہی مایئکل کلار ک

پرتھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آج کل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کسی بلے باز کا ٹرپل سینچری بنانا خارج از امکان نہیں رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کے خلاف 275 رنز کی ریکارڈ فتح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ورلڈ کپ پول 'اے' کے اس میچ میں آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر (178 رنز) ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے پانچویں بلے باز بنتے بنتے رہ گئے۔

یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور کا اعزاز انڈیا کے روہیت شرما کے پاس ہے ، جنہوں نے گزشتہ سال نومبر ، کولکتہ میں سری لنکا کے خلاف 264 رنز سکور کیے تھے۔حال ہی میں یہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 215 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں ڈبل سینچریاں 2010 کے بعد بنیں۔کلارک کے مطابق اب 50 اوورز کے کھیل میں کسی بلے باز کا ٹرپل سینچری بنانے پر تعجب نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں یہ سنگ میل عبور کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کئی جارحانہ بلے باز موجود ہیں۔'ڈیوڈ وارنر، کرس گیل یا پھر اے بی ڈویلئرز جیسے بلے باز میرے خیال میں چھوٹے سائز کے میدان میں ایسا ہونا ممکن ہے'۔'اس کے لیے آپ کوغالباً اوپنر آنا ہو گا تاکہ آپ کے پاس کھیلنے کیلئے پورے 50 اوورز ہوں۔اس کھیل میں آج کل ہم ہر قسم کے شاٹس، گیندیں اور جارحیت دیکھ رہے ہیں

وقت اشاعت : 05/03/2015 - 13:02:45