ورلڈکپ 2015ء، پاکستانی شائقین ویسٹ انڈیز کیخلاف بھارت کی فتح کیلئے دعاگو
جمعرات 5 مارچ 2015 16:57
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ورلڈکپ 2015ء کے موقع پر کرکٹ کا جنون سرچڑھ کر بول رہاہے لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ بھی دیکھاگیاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی فتح کے لیے پاکستانی شائقین بھی دعاگوہیں ،بھارت کی جیت سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں مدد ملے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں کسی بھی ٹیم کی پوزیشن واضح نہیں ، پاکستان اور بھارت جبکہ انگلینڈ اورآسٹریلیا روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں جن کے مقابلوں کے دوران پوری قوم جیت کے لیے اپنی ٹیم کا ساتھ دیتی ہے لیکن جمعہ کو پرتھ میں ہونیوالے بھارت ویسٹ انڈیز کے مقابلے کے دوران پاکستانی شائقین بھی روایتی حریف بھارت کی فتح کیلئے دعاگو ہیں۔
پاکستانی ٹیم اپنے پول میں دومیچ ہارکر مسلسل دومیچ جیت چکی ہے اور شارجہ میں موجود پاکستانی زبیراعوان نے بھارت کی جیت کے لیے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اس سے پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان