پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کی میزبانی پنجاب کی عزت افزائی ہے‘ ڈی جی سپورٹس عثمان انور،

تمام ٹیمیں پرجوش انداز میں حصہ لے رہی ہیں، فیسٹیول سے بھائی چارے کی فضاء کو تقویت ملے گی

جمعرات 5 مارچ 2015 23:45

پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کی میزبانی پنجاب کی عزت افزائی ہے‘ ڈی جی سپورٹس عثمان انور،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو پنجاب کی عزت افزائی ہے کہ ہمیں موقع ملا ہے کہ سب کی میزبانی کریں، انتہائی مختصر وقت میں فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے ا س کے باوجود تمام ٹیمیں پرجوش انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان خیالات کا ااظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول میں ہاکی کے افتتاحی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب مستقبل میں ہونے والے اپنے ایونٹس کی منصوبہ بندی کررہا ہے انشاء اللہ پہلے زیادہ بڑے ایونٹس کرائے گے جس میں بین الاقوامی ٹیمیں بھی شرکت کریگی، بین الاقوامی ٹیموں سے کھیل کر ہمارے کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا جس سے وہ عالمی سطح پر بہتر پرفارمنس دے سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب نیشنل سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام شارٹ نوٹس پر کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور تمام کھلاڑی پرجوش انداز میں کھیلوں میں شریک ہورہے ہیں، یہ پنجاب کی عزت افزائی ہے کہ پنجاب کو میزبانی کا موقع ملا ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شریک ہیں جس سے بھائی چارے کی فضا کو مزید تقویت ملے گی۔قبل ازیں پنجاب اور اسلام آباد کی خواتین ہاکی ٹیموں سے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا تعارف کرایا گیا بعد میں دونوں ٹیموں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

وقت اشاعت : 05/03/2015 - 23:45:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :