رواں ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، آئی سی سی پھر بھی سوچنے کیلئے تیار نہیں ،عاقب جاوید

ہفتہ 7 مارچ 2015 12:09

رواں ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، آئی سی سی پھر بھی سوچنے کیلئے تیار نہیں ،عاقب جاوید

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیموں کے کمی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے فیصلے کرکے آئی سی سی فل ممبرز کو بچانا چاہتاہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ رواں ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لیکن آئی سی سی پھر بھی ان کے بارے میں سوچنے کیلئے تیار نہیں۔

عاقب جاوید نے کہاکہایسوسی ایٹ ممبران کو اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا جبکہ ان ممالک میں کرکٹر بہتر ہورہی ہے۔عاقب جاوید نے سوال اْٹھایاکہ بنگلہ دیش ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لیکن ان ممالک کو آئی سی سی کی طرف سے بھرپور سپورٹ کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف آئرلینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں کو نظر انداز کیاجارہاہے جو تیزی سے اْبھر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ مقابلوں کیلئے اگر معیار دیکھا جا رہاہے تو آئرلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت، اسکاٹ لینڈ کا نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینا،زمبابوے اور یو اے ای کا کلوز میچ اورافغانستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے ناکوں چنے چبوانا ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بہتر ثابت کرتاہے۔عاقب جاوید نے آئی سی سی کی اس تاویل کو بھی رد کردیاکہ ایسوسی ایٹ ممالک کی کرکٹ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم رخ کرنے والوں کی تعداد نہایت کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کو تماشائیوں کی بجائے کرکٹ پرفارمنس پر توجہ دینا چا ہیے۔ اصل میں اس قسم کے بہانوں سے آئی سی سی ان مستقل ممبر ز کو بچانے کی کوشش کررہی ہے جن کی کارگردگی ان دنوں ایسوسی ایٹ ممالک سے بھی بدتر ہے۔

وقت اشاعت : 07/03/2015 - 12:09:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :