سین ولیمز عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک میچ میں ففٹی پلس رنز اور 3 وکٹیں لینے والے چوتھے زمبابوین آل راؤنڈر بن گئے

اتوار 8 مارچ 2015 13:04

سین ولیمز عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک میچ میں ففٹی پلس رنز اور 3 وکٹیں لینے والے چوتھے زمبابوین آل راؤنڈر بن گئے

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)سین ولیمز عالمی مقابلوں کی تاریخ میں ایک میچ میں ففٹی پلس رنز اور 3 وکٹیں لینے والے چوتھے زمبابوین آل راؤنڈر بن گئے۔

(جاری ہے)

ولیمز نے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل زمبابوے کی طرف سے نیل جونسن دو بار جبکہ کیورن اور فلیچر ایک، ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ کے سلسلے میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ولیمز نے پہلے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بعدازاں انہوں نے 96 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے زمبابوین آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2015 - 13:04:16