بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں آٹو گراف دینے سے روک دیا،

آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹیم کے تحفظات میں یہ شبہ تھا کہ آٹو گراف دیتے ہوئے کھلاڑیوں سے پرستار ہی نہیں بکی بھی رابطہ کر سکتے ہیں

پیر 9 مارچ 2015 22:54

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ میں آٹو گراف دینے سے روک دیا،

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بِگ تھری کے ڈان بھارت پر دباوٴ ڈالا ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سمیت عوامی میل ملاقات سے دور رکھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ میں شریک دھونی الیون کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی حکمت عملی بنا لی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بِگ تھری کے ڈان بھارت پر دباوٴ ڈالا ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سمیت عوامی میل ملاقات سے دور رکھیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹیم کے تحفظات میں یہ شبہ تھا کہ آٹو گراف دیتے ہوئے کھلاڑیوں سے پرستار ہی نہیں بکی بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ بھارتی بورڈ حکام کے ایس مدھاون نے بتایا کہ آئی پی ایل کے فکسنگ اسکینڈلز کی طرح ورلڈکپ میں بھی کوئی متنازعہ چیز سامنے آ سکتی ہے۔ اس لیے کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے سے منع کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کو آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 09/03/2015 - 22:54:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :