دھونی ورلڈکپ میں مسلسل ٹیم کوکامیابی دلانے والے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے

منگل 10 مارچ 2015 14:23

دھونی ورلڈکپ میں مسلسل ٹیم کوکامیابی دلانے والے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے
ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنی قیادت میں ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل 9میچز میں کامیابی حاصل کر کے سابق کپتان سارو گنگولی کا ریکارڈ توڑ کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اپنی قیادت میں 2003 سے 2011 کے درمیان 3 ورلڈ کپ میں مسلسل 24 میچز میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ میں کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے جب کہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوسرے کامیاب ترین کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2011 اور موجودہ ورلڈ کپ میں مسلسل 9 میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کو حاصل تھا جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی جھولی میں مسلسل 8 کامیاب ڈالیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلیو لیوڈ ہیں جنہوں نے 1975 اور 1979 کے درمیان ورلڈ کپ میچز میں مسلسل 9 میچز کی فاتح ٹیم کی قیادت کی جب کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جن کی قیادت میں قومی ٹیم نے 1996 اور 1999 ورلڈ کپ میں مسلسل 6 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/03/2015 - 14:23:54