سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے نئی تاریخ رقم کر دی

بدھ 11 مارچ 2015 11:25

سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے نئی تاریخ رقم کر دی
ہوبارٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2015ء )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی کمار سنگاکارا نے ون ڈے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء میں سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کے دوران کمار سنگاکارا نے مسلسل چوتھے میچ میں سنچری سکور کی جس کے بعد وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سنگاکارا سے پہلے ظہیر عباس ، اے بی ڈیویلیئرز ، سعید انور ، ہرشل گبز اور کوئنٹن ڈی کوک ون ڈے کرکٹ میں 3مسلسل سنچریاں سکور کرنے والے کھلاڑی تھے ۔
وقت اشاعت : 11/03/2015 - 11:25:56