ورلڈکپ :آئرلینڈ کیخلاف آخری پول میچ ،قومی ٹیم تیاریاں جاری،

آئرلینڈ کیخلاف آخری معرکہ کی تیاری،قومی ٹیم کی جم کرپریکٹس،تین گھنٹے تک ٹریننگ کی، جس میں فزیکل ٹریننگ سمیت بیٹنگ اورفیلڈنگ پریکٹس کی گئی

بدھ 11 مارچ 2015 23:40

ورلڈکپ :آئرلینڈ کیخلاف آخری پول میچ ،قومی ٹیم تیاریاں جاری،

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کیخلاف آخری پول میچ کیلئے قومی ٹیم کی ایڈیلیڈ میں تیاریاں جاری ہیں، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بغیرکسی دباؤ کے جیت کا عزم لیکرمیدان میں اتریں،آئرلینڈ کیخلاف آخری معرکہ کی تیاری،قومی ٹیم کی جم کرپریکٹس،قومی ٹیم ورلڈ کپ کیآخری پول میچ میں اتوارکوایڈیلیڈ میں آئرلینڈ کے مدمقابل آئیگی، گرین شرٹس میچ میں فتح حاصل کرکے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتے ہیں، میچ ٹائی یا بے نتیجہ رہنے کی صورت میں پاکستان اورآئرلینڈ دونوں ہی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائیں گے،اہم معرکہ میں آئرلینڈ کوزیرکرنے کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، ٹیم نے ایڈیلیڈ کے پیٹرزکالج میں تین گھنٹے تک ٹریننگ کی، جس میں فزیکل ٹریننگ سمیت بیٹنگ اورفیلڈنگ پریکٹس کی گئی، اس دوران کی چنگ کے شعبے پرخصوصی توجہ دی گئی، مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل نے فٹنس حاصل کرلی جبکہ فاسٹ باؤلرمحمد عرفان نے بھی باؤلنگ پریکٹس کی، کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کوپیغام دیا ہے کہ وہ جیت کے جذبے کیساتھ میدان میں اتریں۔

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 23:40:27