کرسٹیانو رونالڈو کا یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ،

تاریخ میں سب سے زیادہ78 گولز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،لیونل میسی کا75گولز کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

بدھ 11 مارچ 2015 23:40

کرسٹیانو رونالڈو کا یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ،

ریال میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء)پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یورپئین فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ78 گولز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ شیشالک کے خلاف میچ میں سر انجام دیا۔ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے پرتگالی سپر اسٹار نے یہ کارنامہ یورپیئن چیمپئن لیگ میں جاری فائنل 16 مقابلوں میں کیا۔

(جاری ہے)

اپنا 78 واں گول انہوں نے 177ویں میچ میں شیشالک کے خلاف کیا۔ اس سے پہلے 77 گولز کا ریکارڈ ہسپانوی کھلاڑی راؤل کے پاس تھا۔ جنہوں نے یہ ریکارڈ 168 میچوں میں قائم کیا تھا۔ بارسلونا کلب کے لیونل میسی 95 میچوں میں 76 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ رونالڈو کو یورپیئن چیمپئن لیگ میں لیونل میسی کا سب سے زیادہ 75 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

وقت اشاعت : 11/03/2015 - 23:40:44