شاہد آفریدی اچھے کھلاڑی ہیں، کم بیک کریں گے: مشتاق احمد

جمعہ 13 مارچ 2015 23:02

شاہد آفریدی اچھے کھلاڑی ہیں، کم بیک کریں گے: مشتاق احمد

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز آل راﺅنڈرشاہد خان آفریدی میگاایونٹ میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں تاہم مشتاق احمد پرامید ہیں کہ وہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہیں اور کیرئیر کے کئی میچز میں تاریخی پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں تاہم بدقسمتی سے وہ اس ایونٹ کے دوران پرفارم کرنے میں ناکام رہے ہیں لیکن وہ کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مشتاق احمد نے امید ظاہر کی کہ شاہد آفریدی آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اچھا کھیل پیش کر کے قومی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے میگاایونٹ کے 5 میچ کھیل کر 93 رنز بنائے ہیں اور محض 2 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/03/2015 - 23:02:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :