ورلڈ کپ 2015 ء : آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:24

ورلڈ کپ 2015 ء : آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
ہو بارٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14مارچ ۔2015ء ) آئی سی سی ورلڈ کپ کے40ویں گروپ میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ ہوبارٹ کے بیلیریو اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے سودمند ثابت ہوا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 26ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی مضبوط بولنگ لائن کے سامنے کوئی بھی اسکاٹش بلے باز زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا جب کہ بارش کے باعث کھیل کو کئی بار روکنا پڑا، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے میٹ میشن تھے جنہوں نے 40 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ جوش ڈیوی 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز نے 3 جب کہ شین واٹسن، مچل جانسن اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیانے 131رنز کا مطلوبہ ہدف 15.2اوورز میں 131رنز کا ہدف حاصل کر لیا ۔ کینگروز کی جانب سے مائیکل کلارک 47، واٹسن 24، ڈیوڈ وارنر 21اور جیمز فالکنر 16رنز کی ناقابل شکست رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے وارڈ لا، ٹیلر اور ڈیوی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ مچل سٹارک کو 4وکٹیں لینے کے صلے میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/03/2015 - 14:24:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :