انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال چمپئن شپ ہری پور نے جیت لی

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19 باسکٹ بال چمپئن شپ ہری پور نے جیت لی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد اپر دیر کو 67-62 سے شکست ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر راشد خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوہاٹ سکندر شاہ ،صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان ، ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس جمشید بلوچ ،پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹر مرتضیٰ حسن سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنر ل ویوتھ آفیئرخیبرپختونخوا کے تعاون سے کمپنی باغ سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ انٹرڈسٹرکٹ انڈرنائن ٹین باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل ڈسٹرکٹ ہری پور اور ڈسٹرکٹ اپر دیر کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا جس میں سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد ہری پور نے 62 کے مقابلے 67 پوائنٹس سے ٹرافی اپنے نام کرلی اپر دیر کی طرف سے نعیم لله، شہباز، سہیل ، عادل ، وقاص ، جنید ، حضر ت علی ، حبیب لله اور ساجد نیجبکہ، ہری پور کی طرف سے عمران نذیر، صابر، وقاص، آصف، عامر الله، فیضان ،حمزاہ ، اسامہ اور رمیز نے پوائنٹس حاصل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے 24 ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جن میں ڈی آئی خان ، لکی مروت ، بنوں ، کرک، کوہاٹ، ہنگو، ٹانک،چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ،بونیر،پشاور، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، ہری پور، مانسہرہ ، بٹگرام ، ایبٹ آباد، سوات اور شانگلہ کی شامل ہیں۔آخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل الاچی راشد خان نے دونوں ٹیموں میں ٹرافی ، سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے تعاون سے جاری سپورٹس کلینڈر میں انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلے آج سے شروع ہونگے ۔

وقت اشاعت : 14/03/2015 - 16:37:08