ٹیلر ورلڈ کپ میں مسلسل2سنچریاں بنانے والے پہلے زمبابوین پلیئربن گئے

اتوار 15 مارچ 2015 10:50

ٹیلر ورلڈ کپ میں مسلسل2سنچریاں بنانے والے پہلے زمبابوین پلیئربن گئے
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )برینڈن ٹیلر ورلڈ کپ میں مسلسل دو سنچریاں بنانے والے زمبابوے کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ۔ انھوں نے بھارت کیخلاف ہفتے کو 138 رنز اسکور کیے، اس سے قبل وہ آئرلینڈ کیخلاف بھی اسی میدان میں 121 کی اننگز کھیل چکے ہیں، ٹیلر سے قبل بنگلہ دیشی محمود اللہ، سری لنکن کمار سنگاکارا، آسٹریلوی مارک وا، بھارتی راہول ڈریوڈ، جنوبی افریقی ابراہم ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ اور سابق پاکستانی اوپنر سعید انور بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلر ورلڈ کپ میں سنچری بنانیوالے پانچویں زمبابوین بیٹسمین بنے، ان سے قبل اینڈی فلاور، ڈیوڈ ہوٹن، نیل جونسن اور کریگ وشارٹ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/03/2015 - 10:50:44