ورلڈ کپ 2015،سرفرازاحمد کا وہ اعزاز جو کسی پاکستانی بیٹسمین کے پاس نہیں

اتوار 15 مارچ 2015 16:48

ورلڈ کپ 2015،سرفرازاحمد کا وہ اعزاز جو کسی پاکستانی بیٹسمین کے پاس نہیں

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کے خلاف میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے سکور کی گئی سنچری قومی ٹیم کے کسی بھی بلے باز اس میگا ایونٹ میں بنائی گئی پہلی سنچری تھی ، اس سے قبل احمد شہزاد نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 93رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔

(جاری ہے)

آ ج کے میچ سے قبل ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستان اور افغانستان محض دو ٹیمیں ایسی تھیں جن کے کھلاڑیوں نے سنچری سکور نہیں تھی تاہم سرفراز نے آج سنچری سکور کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 16:48:56