سرفرازا حمد کا ستارہ عروج پر ،پھر کمال کر دیا

اتوار 15 مارچ 2015 16:58

سرفرازا حمد کا ستارہ عروج پر ،پھر کمال کر دیا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا ستارہ اس وقت عروج پر ہے اور وہ میگا ایونٹ میں اپنے دونوں میچز میں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ورلڈ کپ 2015ء میں آ ئر لینڈ کے خلاف 124گیندوں پر 101رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس سے قبل حارث سہیل کی انجری کے باعث سرفراز احمد کو جنو بی افریقہ کیخلاف میچ میں کھلایا گیا تھا اور انہوں نے اس میچ میں 49رنز کی باری کھیلنے کے بعد وکٹوں کے عقب میں 6شکار کر کے قومی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا جس کے صلے میں انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا ۔
وقت اشاعت : 15/03/2015 - 16:58:11