- Home
- Sports
- News
- آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستان نے آئرلینڈکو شکست دیکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، پاکستان نے آئرلینڈکو شکست دیکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
اتوار 15 مارچ 2015 19:24
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے آئرلینڈکو شکست دیکر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،شاہینوں نے آئرش آرمی کو 7وکٹوں سے پسپا کردیا، کوارٹرفائنل میں پاکستان اور میزبان آسٹریلیاکی ٹیمیں 20مارچ کو ایڈیلیڈاوول میں مدمقابل ہوں گی،آئرش ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 237 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،آئرش کپتان ولیم پوٹرفیلڈ نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، سہیل خان اور راحت علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان نے مطلوبہ ہدف46.1اوورزمیں3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،سرفرازاحمد نے شانداراور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 124گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 101رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔
سرفرازاحمد رواں ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ،وہ ورلڈکپ 2007ء کے بعد سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی سنچری میکرہیں،احمد شہزاد63اور مصباح الحق 39رنز بناکر نمایاں،آئرلینڈ کی طرف سے سٹیورٹ تھامسن اور ایلکس کیوسیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد کو مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کاکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق فاسٹ باولرگلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑنے کا امکان
-
بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا
-
اماراتی کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کردیں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
پی سی بی نے پی ایس ایل میں ادائیگیوں میں تاخیر کے فیکا کے دعوے کی تردید کردی