سرفرازاحمد رواں ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے،وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد ورلڈکپ 2007ء کے بعدپہلے پاکستانی سنچری میکر ہیں،اعداووشمار

اتوار 15 مارچ 2015 19:24

سرفرازاحمد رواں ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے،وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد ورلڈکپ 2007ء کے بعدپہلے پاکستانی سنچری میکر ہیں،اعداووشمار

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازسرفرازاحمد رواں ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے،وہ ورلڈکپ 2007ء کے بعدپہلے پاکستانی سنچری میکر ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایڈیلیڈاوول میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں سرفرازاحمد نے شانداراور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 124گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 101رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔۔واضح رہے کہ 2007کے ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ کے13 میچوں میں سنچری اسکور نہیں کرسکا ہے۔ آخری بار2007میں عمران نذیر نے زمبابوے کے خلاف کنگسٹن میں سنچری بنائی تھی۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 19:24:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :