جو ٹیم ایڈیلیڈ گراؤنڈ کا فائدہ اٹھا لے گی کوارٹر فائنل جیت جائے گی : مصباح الحق

اتوار 15 مارچ 2015 20:58

جو ٹیم ایڈیلیڈ گراؤنڈ کا فائدہ اٹھا لے گی کوارٹر فائنل جیت جائے گی : مصباح الحق

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15مارچ۔2015ء) آئر لینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسی میدان میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں 2 میچز کھیل چکی ہے جبکہ ٹیم کو گراؤنڈ کی کنڈیشن اور پچ کا بہت حد تک اندازہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب ایڈیلیڈ گراؤنڈ آسٹریلیا کا ہوم گراﺅنڈ ہے اور آسٹریلیا کو اس کا بھی بہت حد تک فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو ٹیم میچ میں اچھا کھیل پیش کرے گی وہی اس میچ کی فاتح ہو گی جبکہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے پر عزم ہے۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 20:58:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :