مصباح الحق نے عمران خان کا 32سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 15 مارچ 2015 21:05

مصباح الحق نے عمران خان کا 32سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی ریکارڈ بک میں مزید ایک اور ریکارڈ کا اضافہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ سے میچ کے بعد مصباح الحق کے اس ورلڈ کپ میں بنائے گئے رنز کی تعداد 316ہوگئی ہے جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی جانب سے میگا ایونٹ کے کسی بھی ایڈیشن میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ ریکارڈ شہرہ آفاق آل راؤنڈر عمران خان کے پاس تھا جنہوں نے 1983ء کے ورلڈ کپ میں 7میچز کی 7اننگز میں 3مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 70.75کی اوسط سے 283رنز بنائے تھے جس میں 2نصف سنچریاں اور 1سنچری شامل تھی ۔
وقت اشاعت : 15/03/2015 - 21:05:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :