ورلڈ کپ 2015ء : سری لنکا کے کمار سنگاکار گروپ سٹیج کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے

پیر مارچ 14:07

ورلڈ کپ 2015ء : سری لنکا کے کمار سنگاکار گروپ سٹیج کے کامیاب ترین بلے باز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے گروپ میچز میں سری لنکا کے کمار سنگاکار ا496رنز کے ساتھ کامیاب ترین بلے باز بن گئے ، انہوں نے مسلسل 4سنچریز کا ریکار ڈ بھی بنایا ۔ ورلڈکپ گروپ میچوں کے اختتام پرکمارسنگاکارا 496 رنز بناکرکامیاب ترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔ سری لنکن بیٹسمین نے ایک ورلڈ کپ میں چارسنچریز کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

زمبابوے کے برینڈن ٹیلر دو تھری فیگر اننگز کی بدولت 433 رنزبناکر دوسرے نمبر پررہے۔جنوبی افریقا کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرزنے 417 رنزاسکور کئے جس میں 162 رنز کی طوفانی اننگ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اننگ کے دوران ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کی تیزترین ففٹی،سنچری اورڈیڑھ سو رنزبنائے۔ سری لنکاکے تلکارتنے دلشان دوسنچریز سمیت 395 رنزبناکرچوتھے نمبر پرہیں۔

بنگلہ دیش کے محمود اللہ نے ایک میچ کم کھیل کر344 رنزبنائے اورٹاپ پانچ میں شامل ہیں۔زمبابوے کے سین ولیمز 339، بھارت کے شیکھردھون 337 رنزبناکرچھٹے اور7ویں کامیاب بیٹسمیں ہیں۔ کپتان مصباح الحق ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ان کے 316 رنز میں کوئی سنچری شامل نہیں لیکن انہوں نے سب سے زیادہ 4ففٹیز بنائی ہیں۔ یواے ای کے شیمان انور311 اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملا 307 رنزبھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/03/2015 - 14:07:56

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments