پاکستان آسٹریلیا کو کوارٹر فائنل ہرا سکتا ہے :وسیم اکرم

پیر 16 مارچ 2015 16:47

پاکستان آسٹریلیا کو کوارٹر فائنل ہرا سکتا ہے :وسیم اکرم
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16مارچ ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں زیادہ پریشر آسٹریلیا پر ہوگا جس کا فائدہ پاکستان کو مل سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پر ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ہونے کا دباؤ ہوگا جبکہ پاکستان پر ڈارک ہارس ہونے کے باعث اتنادباؤ نہیں ہوگا ، دونوں ٹیموں کا میچ ایڈیلیڈ پر ہی ہوگا اور کیوں کہ پاکستان اس میدان پر دو میچز کھیل چکا ہے اور یہاں کی کنڈیشنز ان کے لیے سازگار بھی ہے لہذا گرین شرٹس کینگروز کو ہرا سکتے ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کو ہوم کراؤڈ کا فائد ہ ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارم کر نے کا دباؤ بھی ہوگا اور یہی دباؤ ان کی شکست کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 16/03/2015 - 16:47:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :