سابق کپتان بابراعظم پرتنقید صحافی کو مہنگی پڑگئی

جمعہ 26 جنوری 2024 16:34

سابق کپتان بابراعظم پرتنقید صحافی کو مہنگی پڑگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) کھیلوں کے شعبے سے وابستہ معروف صحافی شعیب جٹ نے اپنا اور اہل خانہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ نے آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ حکام کو کو نوٹس جاری کردئیے ،سندھ ہائی کورٹ نے معروف اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ کی درخواست پر فریقین سے جواب بھی طلب کرلیاشعیب جٹ اسپورٹس کے معروف صحافی ہیں، عثمان فاروق ایڈووکیٹ شعیب جٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

ٹی وی پر دی جائے والے اس رائے کے حوالے سے شعیب جٹ کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شعیب جٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔شعیب جٹ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
وقت اشاعت : 26/01/2024 - 16:34:00

متعلقہ عنوان :