قومی سرکل کبڈی چمپئن شپ 2 اپریل سے شروع ہوگی

جمعہ 20 مارچ 2015 11:17

قومی سرکل کبڈی چمپئن شپ 2 اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سے قومی سرکل کبڈی چمپئن شپ 2 اپریل سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب ، سندھ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینجرز میٹنگ یکم اپریل کو ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 11:17:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :