’آج وہاب ریاض کو گیند کرتے دیکھنے کا مزہ آ گیا‘
جمعہ 20 مارچ 2015 23:18
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے وہاب ریاض کی بولنگ کو ورلڈ کپ کی سب سے بہترین باؤلنگ میں سے ایک کہا جا رہا ہے۔ ریاض نے 54 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چھ وکٹ کی شکست سے نہ بچا سکے۔ آسٹریلیا کے بیٹسمین شین واٹسن کہتے ہیں کہ ’وہاب ریاض جو کچھ کر سکتے تھے انھوں نے کیا۔
کئی گیندوں تو بہت خطرناک تھیں۔۔۔ میں خوش قسمت تھا کہ اس سپیل میں بچ گیا۔‘ آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ انھوں نے بہت لمبے عرصے سے ایک روزہ میچوں میں اتنی اچھی باؤلنگ نہیں دیکھی۔ ریاض نے میچ میں دو حصوں میں کل نو اوور کیے۔ پہلے حصے میں انھوں نے چھ اوور کیے اور ڈیوڈ وارنر اور کلارک کو آؤٹ کیا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر