- Home
- Sports
- News
- ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ پھر ’’چوک ‘‘ کرگیا ، نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی ..
ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ پھر ’’چوک ‘‘ کرگیا ، نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا
منگل 24 مارچ 2015 15:10
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیو زی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے مات دیکر پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ ایڈن پارک ، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی ٹیم کو اچھا آغاز نہ دے سکی اور ہاشم آملا 10اور کوئنٹن ڈی کوک 14رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز کے پوویلین واپس جانے کے بعد ڈو پلیسی اور روسوو نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں 83رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا ۔ روسوو 39رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔ انکے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈیویلیئرز نے ڈوپلیسی کے ہمراہ سکور تیزی سے بڑھانا شروع کیا تاہم جب سکور 38اوورز میں 216رنز ہوا تو تیز بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
عارف والا ،ساتویں دیہی فقیرمحمد گجرمرحوم کبڈی مقابلہ میں ایس کے ایس کبڈی کلب کے پہلوانوں نے میدان مارلیا
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا