مہمند سپورٹس فیسٹول رنگ ونور کی برسات میں اختتام پذیر

منگل 24 مارچ 2015 19:23

مہمند سپورٹس فیسٹول رنگ ونور کی برسات میں اختتام پذیر

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء) مہمند سپورٹس فیسٹو ل رنگ ونور کی برسات میں اختتام پذیر،پولیٹکل ایجنٹ وقارعلی خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایڈیشن پی ا ے عبدالحمید خان ، کمانڈنٹ مہمند رائفل کرنل عمر حیدر ،اے پی اے لوئر ساجد نواز، اے پی اے ذیشان عبدالله،اے پی اے عارف یوسفزئی ، ڈائریکٹر سپورٹس فاٹاارشد نوید، صوبائی اولمپک ایسوسی ایٹ سیکرٹری تاج محمد،فاٹا اوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشید اقبال سمیت دیگر اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں شائقین موجود تھے ۔

پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی کے تعاون سے تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جو کہ23 دن تک ایجنسی کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹر پر جاری رہے جس کی اختتامی تقریب یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر رنگا رنگ تقریبا ت کے ساتھ منعقد ہوئی تقریب کا باضابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد مختلف پروگرام پیش کئے گئے جس میں قومی ترانہ ،ملی نغمے ، مشاعرہ، پی ٹی شو، لیویز مارچ پاسٹ،خٹک اور مسعود ڈانس، کیٹل شو، ڈاگ ریس ، جمناسٹک اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلوں نے گراؤنڈ میں موجود ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

مہمند سپورٹس فیسٹول میں چودہ مختلف قسم کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں والی بال، فٹ بال، کرکٹ،نعت خوانی ، بیڈمنٹن ، کبڈی، سائیکل ریس، میراتھن ریس،گدھا گاڑی ریس،ایتھلیٹکس، رسہ کشی سمیت مختلف ایونٹس شامل تھے ۔ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر کے مطابق والی بال میں علی کلب لوئر مہمند نے پہلی ، حلیمزئی کلب نے دوسری،فٹ بال میں لوئر مہمند نے پہلی ، علی زئی ہائیر سیکنڈری سکول نے دوسری، کرکٹ میں ایم ایس اکیڈمی نے پہلی تحصیل پڑانگ غار نے دوسری ، بیڈمنٹن میں ایمان اور افضل علی نے پہلی جبکہ ایمل اور صالح نے دوسری ، کبڈی میں حلیمزئی کلب نے پہلی ، پڑانگ غار کلب نے دوسری،میراتھن ریس میں صفی الله نے پہلی محمد ریاض نے دوسری ، تقریری مقابلوں میں وسیم نے پہلی پرویز نے دوسری ،دوسو میٹر دوڑ میں سفیر احمد نے گولڈ ، جمیل نے سلور میڈل حاصل کیا۔

گدھا گاڑی میں سید ولی نے پہلی اسد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔سائیکل ریس میں کامران نے پہلی ، بہادر علی نے دوسری ،جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں قاسم کلب غلنئی نے پہلی لوئر مہمند نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 24/03/2015 - 19:23:34