وہاب نے لارا کو دے دی پاکستان آنے کی دعوت
منگل 24 مارچ 2015 20:06
نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی جانب سے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی گئی ہے۔وہاب کی جانب سے یہ دعوت ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو لارا کی جانب سےسراہے جانے اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیے جانے کے بعد دی گئی۔ لارا کی جانب سے وہاب کی تعریف کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کیے جانے پر آئی سی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار باؤلنگ کی لارا، شین وارن سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سےبھرپور تعریف کی گئی تھی۔(جاری ہے)
I feel really proud and honoured that legend @BrianLara wants too meet me. I invite the great man 2 Pakistan n would be honoured 2b his host
— Wahab Riaz (@WahabViki) March 24, 2015
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
-
کرکٹ کے ساتھ ہاکی،فٹبال،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن ودیگر کھیلوں کو اجاگرکریں گی:صوبائی وزیر سپورٹس ویوتھ آفیئرز فیصل ایوب کھوکھو
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے