پاکستانی کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے ، نیل ڈی کوسٹا ،
احمد شہزاد ،عمر اکمل اور یونس خان کسی اور ملک میں ہوتے تو ابھی تک فارغ ہوچکے ہوتے ،پاکستان کے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اس ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کا رویہ اور فٹنس ہے، سرفراز احمد میں کمال کا ٹیلنٹ ہے لیکن سرفراز کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، اس وقت مجھے سرفراز احمد فٹ نہیں لگے تھے، سابق آسٹریلین کوچ
منگل 24 مارچ 2015 23:33
سڈنی( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015ء ) سابق آسٹریلین کوچ نیل ڈی کوسٹا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے، عمر اکمل کسی اور ملک میں ہوتے تو اب تک ٹیم سے باہر ہوتے۔ آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک، فل ہیوز اور مچل اسٹارک کے کی کوچنگ کرنے والے ڈی کوسٹا نے کہا کہ پاکستان کے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اس ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کا رویہ اور فٹنس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونس خان اس عمر میں بھی کئی کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں جبکہ 23 سے 25 سال کی عمر کے کھلاڑیوں میں رویے کا فقدان ہے اور وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔اس موقع پر انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں جس وقت مائیکل کلارک کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے تیار کررہا تھا، وہ بولنگ مشین پر 135، 140 کلو میٹر کی رفتار کے سامنے کمال کی بیٹنگ کرتے تھے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیوزیبالوس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
ویسٹ انڈیز کا پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
-
سٹیفانوس اور کیسپر رڈبارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل
-
آئی پی ایل، دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی