ورلڈ کپ کے بعد کون کون ہو گا ریٹائر؟،

پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے سابق قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور اسٹار کھلاڑی مہیلا ،جیوردھنے شاملِ فہرست ہیں جبکہ آئرش کپتان پورٹرفیلڈ اور تلکارتنے دلشان کی جانب سے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے امکانات ، آج کا فائنل کھیلنے والے کینگروز کپتان مائیکل کلارک اور کیوی ٹیم کے باؤلرز ویٹوری کا بھی آخری میچ ہوگا

ہفتہ 28 مارچ 2015 19:14

ورلڈ کپ کے بعد کون کون ہو گا ریٹائر؟،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے سابق قائدین مصباح الحق اور شاہد آفریدی بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے اختتام کے ساتھ کچھ سینئر کھلاڑیوں نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کا اختتام کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ورلڈکپ کے بعد ریٹائرہونے والے کھلاڑیوں میں پاکستانی آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی ،قومی کپتان مصباح الحق، آسٹریلیا نے کپتان مائکلی کلارک ، سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور اسٹار کھلاڑی مہیلا جیوردھنے شاملِ فہرست ہیں جبکہ آئرش کپتان پورٹرفیلڈ اور تلکارتنے دلشان کی جانب سے بھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے جانے کے امکانات ہیں۔

ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی ایک روزہ کیریئر پر روشنی ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے162 میچز میں 42 نصف سینچریاں سمیت 43.40 کی اوسط سے 5 ہزار 122 رنز بنائے ہیں لیکن وہ کوئی سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنیون ڈے کیرئر کے 398 میچز میں 6 سینچریوں اور 39 نصف سینچریاں کی مدد سے 23.57 کی اوسط آٹھ ہزار 64 رنز بنائے جبکہ 34.51 کی اوسط395 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے 244 بین الاقوامی ایک روزہ میچز میں 8 سینچریا ں اور 57 نصف سینچریوں سمیت 44.42 کی اوسط سے 7 ہزار 907 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 37.64 کی اوسط سے 57 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔سری لنکن کپتان وبلے باز کمار سنگاکارا نے اپنے شاندار کیریئر میں 404 ون ڈے میچز میں 25 سنچریوں اور 58 نصف سینچریوں سمیت 41.98 کی اوسط 14 ہزار 234 رنز بنائے ہیں۔

سابق سری لنکن کپتان اور تجربہ کار بلے باز مہیلا جے ور دھنے نے ون ڈے کیریئر کے 448 میچز میں 19 سینچریوں اور 77 نصف سینچریوں کی مدد سے33.37 کی اوسط سے 12650 رنز بنائے جبکہ 70.37 کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بہترین کیوی اسپنر ڈینیئل ویٹوری بھی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔36 سالہ کرکٹر نے 294 ایک روزہ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ہزار 244 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 305 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 28/03/2015 - 19:14:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :