- Home
- Sports
- News
- طے شدہ منصوبے کے تحت آئی سی سی نے ہندوستان کے دباؤ پر محمد حفیظ اور سعید اجمل پر پابندی لگوائی ..
طے شدہ منصوبے کے تحت آئی سی سی نے ہندوستان کے دباؤ پر محمد حفیظ اور سعید اجمل پر پابندی لگوائی ، ذکاء اشرف،
پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ سازشی لوگ موجود ہیں جو کسی طور پر بھی پاکستان کرکٹ کی ترقی نہیں چاہتے، سابق سربراہ
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:32
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ہندوستان کے دباؤ پر محمد حفیظ اور سعید اجمل پر پابندی لگوائی تاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم ایک کمزور حیثیت سے میدان میں اترے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔
وہ کلر کہار ریسٹ ہاؤس میں نجی دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیر زاہد حسین شاہ، پیر وقار حسین، خواجہ دانیال سلیم اور ریٹائرڈ سیکرٹری یونس بھٹی بھی موجو د تھے۔ ذکاء اشرف نے مزید بتایا کہ میری چیئرمینی کے دورمیں بھی محمد حفیظ اور سعید اجمل پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور کوشش کی وجہ سے یہ سازش ناکام بنادی گئی تھی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
نیوزی لینڈ ویمن اورانگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
انگلش پریمیئرلیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے